۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ اگر ولایت علیؑ کا اقرار نہیں کیا تو تمام عبادات کو رد کردیا جائے گا۔ تمام عبادتوں کی قبولیت کا دارومدار علیؑ کی محبت اور ولایت پر ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو عبادتوں کی قبولیت اور حصول جنت کے لئے ولایت علیؑ سے تمسک اختیار کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نےولایت علیؑ کی عظمت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مولانا نے کہا کہ قبر میں اللہ کی وحدانیت اور حضرت محمد مصطفیؐ کی نبوت کے ساتھ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کا سوال ہوگا جو علیؑ کی ولایت کو ماننے والا ہوگا اسی کا عقیدہ توحید و نبوت قابل قبول ہوگا ۔

اگر ولایت علیؑ کا اقرار نہیں کیا تو تمام عبادات کو رد کردیا جائے گا۔ تمام عبادتوں کی قبولیت کا دارومدار علیؑ کی محبت اور ولایت پر ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو عبادتوں کی قبولیت اور حصول جنت کے لئے ولایت علیؑ سے تمسک اختیار کرنا چاہئے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے ہمشکل پیغمبرؐ اورامام حسینؑ کے فرزند حضرت علی اکبر ؑ کی شہادت کے واقعہ کو بیان کیا جسے سن کر عزاداروں نے بیحد گریہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .